برطانوی مسلمان حاجیوں نے سائکل کے ذریعے حج کا مقصدی سفر کرتے ہوے پانچ ہزار کیلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور ۱۴ ملکوں سے گزرے۔ یہ آئیڈیا تریالیس سالہ راشد علی کے ذہن میں آیا اور انہوں نے چھفیس سالہ عبدالحنان کو ا پنے شریک سفر بن کر حج کرنے کی ترغیب دی سو دونوں پرعزم برطانوی مسلمانوں نے ۵۶ چھپن دن میں یہ مرحلہ طے کیا۔ راشد علی معروف سماجی کارکن جو انسانی خدمات اور تعاون کے حوالے سے انگلینڈ کی مسلم کمیونٹی میں خوب جانے جاتے ہیں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کمبرج سے لندن کا سفر کیا تھا تاکہ متاثرین کے لئے مالیہ فراہم کرسکیں چنانچہ یہ خیال انہیں آیا کہ کیوں نہ دنیا بھر کے ان مسلمان بچوں کے لئے کچھ کیا جاے جو انگلینڈ کی گلی کوچوں میں شام بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچے جی رہے ہیں اس عظیم مقصد کے لئے انہوں نے ایک لاکھ پونڈ کا مالیہ فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ عبدالحنان نے بتایا جو راشد علی کے ہمراہ سفر حج پر آے ہیں کہ ان کے ساتھ تقریبا چالیس سائکل سوار لندن سے اولمپیا اسٹیڈیم پارس تک آے مگر اخر کار صرف دو ہی سوار حج کے پورے سفر تک ساتھ رہے۔ آخر میں ان دونوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے مقصد کی براری میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔