-A +A
عکاظ اردو جدہ
اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ، مشرق وسطی میں تنازعات بھڑکانے اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے کے علاوہ سفری پابندیوں کی خلاف ورزی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

امریکی مندوب نے ایرانی پاسداران انقلاب پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ٹکنالوجی کو ترقی دے رہی ہے۔ دوسری جانب ایرانی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔


ایرانی عہدے دار نے کہا کہ کسی بھی امریکی ذمے دار کو یہ حق نہیں کہ وہ ایران کی سرگرمیوں کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ایسا کر سکتی ہے جب کہ وہ 8 مرتبہ اس بات کا اعلان کر چکی ہے کہ ایران نے اپنی پابندیوں کو پورا کیا ہے۔

امریکی خاتون مندوب کے نزدیک ایرانی نیوکلیئر معاہدہ تکنیکی خلاؤں سے بھرا ہوا ہے جو تہران کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اسی نوعیت کا خطرہ بنے جس نوعیت کا خطرہ امریکی شہروں کے لیے شمالی کوریا کی صورت میں ہے۔