متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی حجاج سے خصوصی برتاؤ کرکے ایرانی رجیم کو شرمندگی سے دوچار کردیا ہے ۔ انھوں نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی حجاج سے یہ اچھا سلوک اس امر کے باوجود کیا ہے کہ ایرانی میڈیا اس کے خلاف مسلسل غوغا آرائی کررہا تھا۔ انھوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ایران کے ساتھ مصالحت سے متعلق بیان کی بھی تائید کی ہے ۔سعودی وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے مملکت کے ساتھ مصالحت سے متعلق بیانات کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔