اللہ تعالی جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے کے مصداق سعودی عرب کو اللہ نے ہر میدان میں کامیابیوں سے نوازا ہے ۔ حج کی کٹھن ساعتیں کامیابی سے گزرگئیں ۔ ہر طرف سے مبارکیبادیں وصول ہو ہی رہی تھیں کہ دوسری کامیابی کا اعلان ہوا ، کھیل کے میدان میں سعودی کھلاڑیوں کو واضح جیت حاصل ہوئی جس کے ساتھ سعودی ٹیم سالانہ ورلڈ کپ کے فائنلس میں کھیلنے کے مستحق ٹہرے۔ اس طرح پھر تہنیتی پیامات کا تسلسل جاری ہے ۔ خادم حرمین شریفین کی مبارک مساعی اور ولی عہد سلطنت کی منظم کوششوں نے ایک عالم میں اپنی کامیابیوں کے ڈنکے بجادئیے ہیں اور ہر طرف ان کی صلاحیتوں کے گیت گاے جارہے ہیں۔ ایسے حالات میں سعودی قائدین نے ہمیشہ اللہ کا شکرادا کیا ہے اور کنگ سلمان بن عبدالعزیز نے حج خدمات کی کامیابی کے اظہار پر اللہ کی حمد وثنا بیان کی جس نے ان کی حکومت کو حج خدمات کے شرف سے نوازا ہے۔ اظہار تشکر کا یہ انداز دینی تعلیمات کی روشنی اس بات کی نشادہی کرتا ہے کہ اللہ شکر کرنے والوں کی نعمتوں میں اضافہ کرتا ہے ۔اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اسی طرح ان قائدین مملکت خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کو ہر گام سرخروی نصیب ہوگی۔