مملکت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،مملکت بحرین اور عرب جمہوریہ مصر نے واضح کردیا کہ امیر کویت کی ثالثی اور قطر کو راہ راست پر لانے میں انکی کاوشیں قابل ستائش ہیں ، ساتھ ہی چاروں ریاستوں نے بنا کسی گنجائش کے اس بات پر اصرار کیا کہ قطر کو ۱۳ مطالبات کو غیر مشروط طور پر پورا کرنا ہوگا ۔ چاروں ریاستوں نےامیرکویت کی جانب سے فوجی مداخلت کے بیان پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چاروں ریاستوں نے واضح کیا کہ فوجی مداخلت کبھی ہمارے پیش نظر نہیں رہی کیونکہ قطرکامعاملہ صرف خلیجی مسئلہ نہیں ہے بلکہ کئی عرب اور اسلامی ممالک کے داخلی معاملات میں قطری مداخلت ا ور دہشت گردی کی پشت پناہی بھی شامل ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ کے بیان کے بعد امیر قطر کے بیانات نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں قطر سنجیدہ نہیں ہے۔ چار ممالک نے اپنے ملکوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے قانونی طور پر اور سیاسی طور پر مذاکرات کی شرطوں کو ختم کئے بغیر بات چیت کو مسترد کردیا ہے، چاروں ریاستوں نے امریکہ صدر کے موقف کی حمایت کی کہ دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی روکے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا