ریاض .... برما کے دوزخ سے نجات کیلئے فرار ہونے والے مسلمانوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے رونگٹے کھڑے کردینے والے درد انگیز حقائق کا انکشاف کیا ہے۔ ایک روہنگی خاتون مریم نے کہا کہ حملہ آ وروں نے سورج غروب ہونے کے بعد ہماری بستی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ مجھے نہیں پتہ کہ میرے بچے کہاں اور کس حال میں ہیں۔ ارشد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ یہ لوگ ہمارے خون کے پیاسے ہیں۔ ان لوگوں نے میرے سسر کو ہلاک کردیا۔ میرے گھر کو نذر آتش کردیا۔ مجھے بستی چھوڑنے کاحکم دیکر میرے بھانجے کو میرے سامنے ہلاک کردیا۔ نور الہدیٰ نے کہا کہ میں اپنی جان بچا کر بھاگ آئی ہوں ۔مجھے نہیں پتہ کہ میری اولاد کا کیا حشر ہوا ہوگا۔ میں اپنا معاملہ اللہ کے سپردکردیا اور رات کو بستی سے نکل آئی۔ عزیزہ نے کہا کہ میں برمی فوج کے جبر سے جان بچا کر نکلی ہوں ۔بستی میں ہونے والے دنگے کی بابت کچھ نہیں بتا سکتی کیونکہ گولیوں کی آواز سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔