مشرقی بھارت کی اوڈیشا ریاست کے علاقے کوانرمنڈا میں نشے میں دھت ایک شخص نے دیو ہیکل ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں اپنی جان گنوا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی مقامی لوگوں میں سے ایک شخص کا پیچھا کر رہا ہے۔ ایسے میں ہاتھی کے آگے جان بچانے کی خاطر بھاگتا شخص زمین پر گرتا ہے جس کے بعد ہاتھی نے گرے ہوئے شخص کو سونڈ کے وار کر کے ادموھا کر دیا اور پھر اگلے لمحے اپنے پیروں تلے اسے کچل دیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق سیلفی لینے کے شوقین شخص کی عمر پچاس برس تھی اور وہ نشے کی حالت میں تھا۔ اسی حالت میں وہ ہاتھی کے ساتھ سیلفی بنانے لگا تو ہیوی ویٹ جانور مشتعل ہو گیا۔ اخبار کے مطابق ہاتھی حملے کے شکار کو ایمبولینس میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ شدید زخموں کی وجہ سے راستے میں دم توڑ گیا۔