بنگلہ دیش نے میانمار میں فوج اور بدھسٹوں کے تشدد سے جان بچا کر آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو سمندری جزرے میں آباد کرنے کے اپنے منصوبے کے لئے بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس جزیرے پر پناہ گزینوں کو نہیں بسایا جانا چاہئے کیونکہ یہ سیلاب متاثرہ ہے اور کسی بھی طورپر انسانوں کے رہنے کے لائق نہیں ہے۔میانمار میں 25 اگست کے بعد سے فوج اور سرکاری حمایت یافتہ بدھسٹوں کے وحشیانہ تشدد کا شکار ہونے والے 3 لاکھ سے زائد روہنگيا مسلمان اپنے لئے پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش پہنچ چکے ہيں-