یمن میں متحدہ عرب امارات کا ایک لڑاکا طیارہ جنگی کارروائی کے دوران فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں طیارے کا پائیلٹ جاں بحق ہوگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح ا فواج کے کمانڈر انچیف نے سوموار کو ایک بیان میں سارجنٹ ناصر غریب المزروئی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیارے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد میں شامل ہیں اور وہ یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قانونی حکومت کی بحالی کے لیے حوثی باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔