-A +A
عکاظ اردو جدہ
مکہ مکرمہ جملہ ۱۳۳۴۰۸۰ مرد اور ۱۰۱۸۰۴۲ خواتین نے امسال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی یہ اعداد وشمار سرکاری اعداد وشمار کرنے والے ادارے نے جاری کیں۔ داخلی اور خارجی حجاج کے اعداد شمار میں کہا گیا ہے کہ باہر سے آنے والے ۱۷۵۲۰۱۴ حاجی اور داخلی حجاج میں ۶۰۰،۱۰۸ افراد نے حج کیا-

غیر عرب اور ایشیائی ملکوں سے آنے والے ۱۰۴۲۳۳۵ تھے جبکہ غیرعرب افریقی ملکوں سے آنے والے حاجیوں کا تناسب دس فیصد کے لگ بھگ رہا اور یورپین ممالک سےآنےوالے ۸۴۸۹۴ حاجی شریک حج رہے۔


اعداد و شمار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۲۲۲۶۸ حاجی شمالی اور جنوبی امریکہ سے آے تھے اس کے علاقے آسٹریلیا سے حجاج نے حج کی امسال سعادت حاصل کی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ملکوں سے آنے والے حاجیوں کی تعداد ۳۸۳۰۴۴ تھی جبکہ خلیجی تعاون ممالک سے آنے والے حجاج ۳۲۶۰۰ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف حصوں سے آنے والے حجاج کی تعداد تقریبا ۲۲۹۳۰۸ تھی۔ جبکہ مکہ مکرمہ سے سعودی اور مقیم حجاج کی تعداد ۳۷۰۸۰۰ تھی۔

ان حجاج کی خدمت کے لئے افرادی قوت کی تعداد جملہ ۱۵۷۵۳۸ تھی۔ جس میں صحت عامہ کی نگہبانی کرنے والے ۳۰۸۷۰ تھے اور پانی اور بجلی کے ذمہ داران کی تعداد ۸۶۹۸۷ تھی اور نقل وحمل کی خدمات پر ۳۵۹۳۸ افراد مامور تھے۔

ان کے علاوہ امن وسلامتی کے لئے عسکری و فوجی تعیناتی تقریبا ۳۰۰۰۰ کی نفری کو دی گئی تھے تاکہ ضیوف الرحمن راحت و سکون سے حج کے تمام ارکان ادا کرسکیں-