-A +A
عکاظ اردو جدہ
تقریبا پانچ ہزار بھارتی رضاکار امسال دنیا بھر آنے والے حجاج کی خدمت کے لئے مامور تھے ۔ یہ ٹیمیں مسلم لیگ انڈیا ، جدہ حج ویلفیر فورم ،انڈیا فٹرنٹی فورم ، انڈین پلگرم ویلفیر فورم، حج سیل آف کیرلا مسلم کلچرل سنٹر، رسالہ اسٹڈی سرکل اور انڈین دعوہ سنٹر سے کی جانب سے اکٹھی کی گئی تھیں۔ یہ والنٹرز بھارت کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں سعودی ذرایع ابلاغ کے بموجب یہ والنٹرز حج خدمات کی بہترین تربیت لئے ہوے ہوتے ہیں-

۷۲ ٹیموں کو فیلڈ ورک تفویض کیا گیا تھا جبکہ ۳۴ ٹیمیں بڑی عمر والوں مریضوں کو ان کے خیموں تک پہنچانے میں مصروف تھیں۔ چالیس اراکین والنٹرزمشاعر ٹرین اسٹیشنوں پر تعینات تھے جو حجاج کی مدد کررہے تھے۔