سعودی عرب کی قومی سوسائٹی براے حقوق انسانی نے حج سے لوٹ کے قطر پہنچنے والے قطری شہری حمد عبدالہادی المرئی پر مارپیٹ اور بے عزتی کے ذریعے حقوق انسانی کی خلاف کی مذمت کی ۔ حقوق انسانی سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم قطری شہری ، جس نے خادم حرمین شریفین کی مہمان نوازی پروگرام کے ذریعے حج کیا اور قطر لوٹا ، اس پر ہونے والے مظالم پر ویڈیو آنے کے بعد سے نظر رکھے ہوے تھے۔ حمد المرئی ۲ ذی الحج کو سلوی بارڈر سے حج کے لئے مملکت میں داخل ہوا جو قطری حجاج کے لئے خادم حرمین شریفین کی خصوصی ہدایات پر کھولی گئی تھی ۔ سوسائٹی نے مزید کہا ہے ہمارے نمائندوں نے قطری شہری تک کسی طرح رسائی کی کوشش کی مگر ابلاغ کے سارے ذرایع بند تھے اس لئے ہمیں اس تک پہنچنے اس کے محل وقوع کو معلوم کرنے میں کامیابی نہیں ہو سکی۔
ہم نے قطر کی انسانی حقوق سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا اور بین الاقوامی حقوق انسانی کمیٹی سے بھی گفتگو کی کہ کسی طرح اپنے فرائض پر توجہ دیں اور اس قطری شہری کو مزید حملوں سے بچاتے ہوے اسکی حفاظت کریں اوراس پر ہونے مظالم کی تحقیق کریں ساتھ ان سیاسی عناصر کی بھی بیخ کنی کریں جنہوں نے حج کرنے پر اس کے ساتھ نارواسلوک کو روا رکھااور اپنے سیاسی رسوخ کا غلط استعمال کیا۔
سوسائٹی نے قطری حکومت سے بھی بھی کہا ہے وہ اس جرم میں اپنے شریک نہ ہونے کے دلائل دے اور مجرموں کو سزا دے کر ظلم کا شکار ہونے والے حمد المرئی کو انصاف دلاے۔