-A +A
عکاظ اردو جدہ
سازش ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے بارودی جیکٹیں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم داعش کے یمن سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں احمد یاسر الکلدی اور عمار علی محمد کو دہشت گردی کی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا گیا ہے۔


گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گردی ریاض میں وزارت دفاع کی عمارت میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اس کے علاوہ پولیس نے دو سعودی شہریوں کو بھی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لیا ہے تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو بارودی جیکٹیں برآمد کی گئی ہیں جن میں سات سات کلو گرام بارود بھرا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نو دستی بم، آتشیں اسلحہ اور دستی ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ریاض کی الرمال کالونی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا بھی پتا چلا گیا جہاں مذکورہ دہشت گردوں کو بارودی جیکٹیں پہننے اور ان کے استعمال کی تربیت فراہم کی گئی تھی۔