سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے مسلسل مانیٹرنگ کے بعد ایک خفیہ سیل کے عناصر کو حراست میں لیا ہے جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سعودی عرب کی قومی سلامتی، اس کے مفادات، منہج، تنصیبات اور سماجی تحفظ کو نقصان پہنچاتے ہوئے ملک میں فتنہ وفساد برپا کرنے کی سازشیں کررہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوسی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر میں مقامی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔ حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جلد ہی ان سے کی جانے والی تحقیقات کے نتائج سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔
العربیہ‘ ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے عناصر سعودی عرب کی اہم شخصیات کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے، مشکوک کانفرنسوں کا اہتمام کرنے اور حکومت وقت کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے لٹریچر کی تقسیم سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔