حجاج کی واپسی کے سبب جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹوں میں تاخیر اور سامان کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھیڑ بھاڑ بہت ہوگئی ہے ایک ہی وقت میں حج ٹرمنل سے آٹھارہ طیارے اڑاے جارہے ہیں تاکہ جلد سے جلد اس ازدحام سے خلاصی ہو اور حجاج عافیت کے ساتھ اپنے گھر لوٹیں ۔ سامان پہنچانے والے بیلٹ پر سامان کی وصولی میں تاخیر کے سبب کئی حاجی بغیر سامان کے اپنے وطن لوٹ گئے ہیں یہ بات ائرپورٹ ذمہ دار نے بتائی۔ گاکا کے چئرمین عبدالحکیم تمیمی نے بتایا کہ اصلاح حال کے لئے مزید اقدامات کئے جارہےہیں۔